ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بنگلورو میں ٹرافک اصولوں کی خلاف ورزی کرنےپر صرف ایک دن میں 30لاکھ روپیوں سے زائد جرمانہ وصول

بنگلورو میں ٹرافک اصولوں کی خلاف ورزی کرنےپر صرف ایک دن میں 30لاکھ روپیوں سے زائد جرمانہ وصول

Thu, 05 Sep 2019 17:46:06    S.O. News Service

بنگلورو:5؍ستمبر(ایس اؤ نیوز)مرکزی سواری قانون 2019(ترمیم) کے مطابق شہر بھر  میں صرف ایک دن میں ہی  ٹرافک اصولوں کی خلاف ورزی کرنے پر 30لاکھ روپئے کا جرمانہ عائد کیاگیاہے۔ اس سلسلے میں بنگلورو شہری ٹرافک پولس نے پریس ریلیز جاری کرتےہوئے جانکاری دی ہے۔

کرناٹکا ٹرافک محکمہ کی طرف سے 3ستمبر کو ہی  مرکزی حکومت کے ترمیم شدہ قانون کےتحت سرکلر جاری کیا تھا۔ سرکلر میں بتایا گیا تھا کہ یہ قانون فوری طورپر نافذ ہوگا۔ اسی کے مطابق 4ستمبر کو پی ڈی اے میں ترمیم شدہ فیس کو درج کیاگیا تھا۔ اس کے بعد ٹرافک اصولوں کی خلاف ورزی کرنے پر 5ستمبر کی دوپہر 1بجے تک  کل 30لاکھ روپئے کا جرمانہ وصول کئے جانے کی بنگلورو شہری ٹرافک پولس نے جانکاری دی ہے۔

ہیلمٹ نہ پہننے پر زیادہ جرمانہ : ہیلمٹ کے بغیر بائک چلانے پر زیادہ معاملات درج کئے گئےہیں۔ 1518معاملات درج کرتےہوئے 15،18،000روپئے جرمانہ وصول کیاگیا ہے جب کہ عقبی سوار ہیلمٹ نہیں پہننے پر 1121معاملات درج  کرتےہوئے 11،21،000روپئے جرمانہ جمع کیاگیاہے۔ سرکلر جاری کئے 3ستمبر کی رات سے ہی نئے قانون کے مطابق پولس نے جرمانہ عائد کیاتھا۔ شراب پی کر بائک چلانے والے شخص پر 10ہزارروپئے، ہیلمٹ کے بغیر 2ہزارروپئے اور ایک شخص کو 17ہزارروپئے کا جرمانہ لگایاگیا تھا۔ نہ لائسنس تھا نہ ہیلمٹ پہنی تھی اس پر مزید شراب پی کر بائک چلانے والے ایک پرائیویٹ کمپنی کے ملازم آکاش کو 4ستمبر کو 17ہزارروپئے جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ نئے قانون کے نفاذ کے بعد گروگرام میں ایک آٹورکشا ڈرائیور پر ٹرافک اصولوں کی خلاف ورزی کے الزام میں ٹرافک پولس نے کل 32500روپئے جرمانہ عائدکیاگیا تھا۔ لائسنس کے بغیر بائک چلانےو الوں پر 5000روپئے جرمانہ عائد کیا جارہاہے اس سلسلےمیں بائک سوار بیدار ہوکر اپنے دستاویزات صحیح کرنےکی اپیل کی گئی ہے۔


Share: